پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت سے ملک میں امن کی بحالی کیلئے جامع پالیسی بنانے کا مطالبہ
بلوچستان میں افسوسناک واقعہ ہوا، کیا حکومت ان واقعات کو روکنے کیلئے موٴثر پالیسی بنا رہی ہے؟ اسد قیصر
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاقی حکومت سے ملک میں امن کی بحالی کیلئے جامع پالیسی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ روز بلوچستان میں افسوسناک واقعہ ہوا، کیا حکومت ان واقعات کو روکنے کیلئے موٴثر پالیسی بنا رہی ہے؟اسد قیصر نے کہا کہ مطالبہ کرتا ہوں ملک میں امن و امان کی بحالی کیلئے جامع پلان بنایا جائے
، تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو شامل کر کے متفقہ فیصلے کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کی جائیں، نوجوانوں میں مایوسی بڑھ رہی ہے، تمام قیادت ان کی رہنمائی کرے، ہمیں امن، روزگار، ترقی اور خوشحالی کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.