لندن (آن لائن) پرنس آف ویلز ولیم نے اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ ہیری کی سوانح حیات پر سخت ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ ولیم بظاہر تو شہزادہ ہیری کی جانب سے اب تک شاہی خاندان پر لگائے گئے تمام تر الزامات پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔لیکن برطانوی اخبار ڈیلی میل میں گیلز برینڈریتھ کے ایک حالیہ آرٹیکل میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شہزادہ ولیم اپنے چھوٹے بھائی شہزادہ ہیری کی سوانح حیات کو پڑھنے کے بعد بہت غصے میں آ گئے تھے۔اس آرٹیکل میں شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے اوپرا ونفرے کو دیے گئے انٹرویو کے بارے میں بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا ہے۔
Comments are closed.