واشنگٹن(آن لائن) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات کی ہے۔امریکی میڈیا نے دو ایرانی حکام کے حوالے سے ایلون مسک اور امیر سعید ایراوانی کی ملاقات ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ دونوں شخصیات نے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی ختم کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی۔خفیہ مقام پر ہوئی یہ ملاقات ایک گھنٹے سے زیادہ جاری رہی۔ جسے ایرانی حکام کی جانب سے مثبت اور اچھی خبر قرار دیا گیا ہے۔
ملاقات کی درخواست ایلون مسک نے کی جبکہ جگہ کا انتخاب اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے کیا۔ایرانی وزارت خارجہ کے ایک اہلکار کے مطابق سفیر ایراوانی نے ایلون مسک سے کہا کہ وہ امریکی وزارت خزانہ سے کہیں کہ وہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائے اور دعوت دی کہ وہ اپنے کچھ بزنسز تہران لائیں۔ تاہم ایرانی مشن نے ملاقات کے حوالیسے بیان جاری نہیں کیا۔
Comments are closed.