بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا تھا کھڑا ہوں‘عوام 24نومبر کو نکلیں مگر پرامن رہیں‘شاہ محمود

لاہور(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں جہاں کھڑا تھا وہیں کھڑا ہوں۔بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا تھا کھڑا ہوں‘عوام 24نومبر کو نکلیں مگر پرامن رہیں۔شاہ محمود قریشی نے انسداد دہشت گردی عدالت میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پیلے سائفر کیس میں اڈیالہ میں پڑا تھا اللہ نے سرخرو کیا۔میں اب کوٹ لکھپت جیل میں جھوٹے کیسز میں ہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں جہاں کھڑا تھا وہیں کھڑا ہوں۔بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا تھا کھڑا ہوں۔ چوبیس نومبر کو بانی پی ٹی آئی کی کال پر نکلیں۔انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے پرامن رہیں قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔پرامن احتجاج ہمارا آئینی قانونی حق ہے۔

Comments are closed.