لاہور (آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب اعظمی بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور عوام کے و سائل کو ریاست کے خلاف استعمال کر رہے ہیں ۔ فساد کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دیں ۔ بانی پی ٹی آئی مکافات عمل کا شکار ہیں۔ غیر سیاسی کہلانے والی ایک خاتون سیاسی جلسوں کی پلاننگ کر رہی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور وسائل کو ر یاست کے خلاف استعمال کر رہے ہیں ۔ انھیں فتنہ و رفساد کے بجائے عوا می مسائل کے حل کی طرف توجہ دینی چاہیے ۔ کے پی کے میں امن و امن کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے اور یہ پورے ملک کو بد امنی پر توجہ مرکوز کئے بیٹھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی مکافات عمل کا شکار ہیں دوسروں کے لئے گڑھا کھودنے کی کوشش کرو گے تو خود ہی اس میں گرو گے ۔ انہوں نے کہا ایک غیر سیاسی خاتون کی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں وہ جلسے جلوسوں کی پلاننگ کرتے سنائی دے رہی ہیں ۔ کیا ایک غیر سیاسی خاتون جلسوں جلوسوں کی پلاننگ کرتی ہے۔
ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کے ذریعے اس باجی نے ایک سابق وزیراعظم کو چلایا ۔ ارسلان بیٹے سے مخالفین کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کروایا ۔ اور اب یہی غیر سیاسی خاتون لوگوں کو اھتجاج کے لئے بندے اکٹھے کرنے کا ٹار گٹ دے رہی ہے ۔ جتنے بندے لانے کی یہ یدایات دے رہی ہے اتنی تو ٹرانسپورٹ ہی نہیں ۔ انہوں نے کہا سیاسی پلاننگ اور سیاسی ہدایات دینا سیاست میں حصہ لینا نہیں تو اور کیا ہے ۔ بشری بی بی لو گوں کو اکٹھا کر کے سیاست نہیں کر رہی تھی تو کیا آلو گوشت بنانے کی ترغیب دے رہی تھی ۔ انہوں نے کہا پنجاب میں سے جن ایم پی ایز کو بلایا گیا انکو بات تک کر نے کی ا جازت نہیں دی گئی ۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی والے ملک میں فتنہ و فساد چاہتے ہیں ۔ بشری بی بی پارٹی رہنماوں کو اہداف دے رہی ہے ۔
غیر سیاسی خاتون سیاسی تقریر کر رہی ہے ۔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ لاشوں کی سیاست کی ۔ چندہ اکٹھا کرنے میں یہ جماعت مشہور ہے ۔ انہوں نے کہا علی امین گنڈا پور خود ہی بتا دیں اڈیالہ جیل کس کا پیغام لے کر گئے تھے اور تین دن کے اندر انھیں کس کے گٹے گھٹنے پکڑنے کی ہدایات دی گئیں ۔ انہوں نے کہا یہ کہتے ہیں چوبیس نومبر کو سرپرائز دینے جا رہے ہیں ۔
آپ نے لا شیں ہی اکٹھی کرنی ہیں آپ کا پرو گرام ہمیشہ یہی رہا ہے۔ انہوں نے کہا بشری بی بی لوگوں کو کہہ رہی ہے کہ ا حتجاج کے لئے نکلتے وقت اپنی ویڈیوز بنا کر بھیجیں اگر لوگ خود نکلنے کے لئے تیار ہیں تو یہ ویڈیوز کس لئے منگوائی جارہی ہیں ۔ پنجاب کے لوگ آ خری مس کال پر کبھی توجہ نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا ریاست کے خلاف جہاد کرنے کا نجام کبھی اچھا نہیں ہوتا ۔ سوال یہ ہے کہ پچھلی دفعہ گنڈا پور اسلحہ لے کر آئے تھے اس دفعہ کیا کریں گے۔ کیا بشری بی بی ، علی امین گنڈا پور ، سلمان اکرم راجہ اپنے بچے لیکر احتجاج کے لئے نکلیں گے۔
Comments are closed.