وزیر اعظم سے خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ عرفان صدیقی کی ملاقات ،پارلیمانی کارکردگی سے آگاہ کیا

اسلام آبا د(آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف سے سینٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور سینیٹ کی خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے سر براہ سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں ملاقات کی ہے،سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا،سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیر اعظم کو قائمہ کمیٹی امور خارجہ کے حوالے سے بھی بریف کیا ؛ انہوں نے معاشی اہداف کے حوالے سے شاندار کار کردگی پر وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کی

،وزیر اعظم نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے سینیٹرز قابل تحسین کر دار ادا کررہے ہیں، وفاق کی علامت ہونے کے حوالے سے ایوان بالا کوقومی یکجہتی اور صوبائی ہم آہنگی میں متحرک کردار ادا کرنا چاہیے ، پاکستان مسلم لیگ (ن ) پارلیمانی گروپ کو اس مقصد کے لیے ایوان میں موجود تمام دوسری جماعتوں کے ساتھ مضبوط رابطے رکھنے چاہئییں، آج کے دور میں مضبوط خارجہ پالیسی کی اہمیت کئی گنا بڑھ چکی ہے ،وزیر اعظم نے توقع ظاہر کی کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ ایک تھنک ٹینک کا کردار ادا کرتے ہوئے حکومت کی راہنمائی کرے گی ۔

Comments are closed.