اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور پارٹی رہنماوں کی ملاقاتوں سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی

راولپنڈی/ اڈیالہ جیل (آن لائن)اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور پارٹی رہنماوں کی ملاقاتوں سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آگئی،بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات میں پیش رفت بارے آگاہ کیاگیا ، بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کے پروپوزل پر مزید بات چیت کیلئے وقت مانگ لیا ،مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے بھی گرین سنگل دے دیا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین بیرسٹرگوہر اور علی امین گنڈا پور گزشتہ روز مذاکرات کا پروپوزل لے کر اڈیالہ جیل پہنچے جس پر بانی پی ٹی آئی نے پروپوزل میں شامل کچھ چیزوں پر اعتراض اٹھا دیا جبکہ مذاکرات کے پروپوزل پر مزید بات چیت کیلئے وقت وقت مانگ لیا ، پی ٹی آئی رہنماؤں نے مذاکرات میں پیش رفت بارے آگاہ کیا جس پر بانی پی ٹی آئی نے اطمینان کا اظہار کیا ۔ ذرائع کاکہنا تھا کہ مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے بانی پی ٹی آئی نے دونوں رہنماؤں کو گرین سگنل بھی دے دیا ۔ ذرائع کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کا موقف تھا کہ مذاکرات کا عمل ابتدائی مرحلے میں حوصلہ افزاء ہے مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے اتفاق کیا گیا جبکہ مذاکرات میں مزید پیش رفت کے بعد 24نومبر کے احتجاج سے متعلق فیصلہ کیاجائے گا

Comments are closed.