بشری بی بی کا سعودی عرب کے متعلق بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ا ورسیا ست کی ڈوبتی ناو کو بچانے کی گھٹیا حرکت ہے ، خواجہ آصف
ملکی سیاست میں ایسی پستی پہلے کبھی نہیں دیکھی ، بھابھی اور نندوں کے درمیان وراثت کی لڑائی چل رہی ہے،وزیر دفاع کی پریس کانفرنس
اسلام آباد (آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بشری بی بی کے سعودی عرب کے متعلق بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ ا ور اپنی سیا ست کی ڈوبتی ناو کو بچانے کی گھٹیا حرکت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون اور پی ٹی آئی کے درمیان جھگڑا چل رہا ہے ۔ ملکی سیاست میں ایسی پستی پہلے کبھی نہیں دیکھی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا بشری بی بی کے الزامات افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ ہیں ۔ وہ اپنے آپ کو شریعت کہہ رہی ہیں ۔ ایسی سیاست کا اللہ ہی حافظ ہے ۔ سعودی عرب سے ہمارے بہترین تعلقات ہیں ، اٹھائیس لاکھ پاکستانی سعودی عرب میں بر سر روزگار ہیں ، ہماری ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب سے آ تا ہے ایسے میں اپنی ڈوبتی سیاسی ناو کو بچانے کے لئے اس طرح کا بیان دینا گھٹیا اور غلیظ حرکت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھابھی اور نندوں کے درمیان وراثت کی لڑائی چل رہی ہے ۔ اس لڑائی میں انہوں نے ایک ایسے ہی ملک کے خلاف بیان دے ڈالا جس سے تحفہ لے کر بیچا اور اپنا کاروبار شروع کیا
۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کی طرف سے مذہبی دیوالیہ پن کا بھی مظاہرہ کیا گیا، یہ لوگ خود کومذہب کا ٹھیکدار سمجھتے ہیں، بشریٰ بی بی اپنے آپ کو شریعت کہہ رہی ہیں، بشریٰ بی بی نے مذہب کی بھی توہین کی ہے۔ انہوں نے کہا وراثت کی لڑائی میں3 خواتین ایک طرف اور بشریٰ بی بی دوسری طرف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قمرجاویدباجوہ کو ذاتی طور پر خوداس الزام کی تردید کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا ایپکس کمیٹی میں گنڈاپور نے کہا کہ توشہ خانہ سے سب نے تحائف لیے۔ میرے لیڈر نے بھی لے لیا تو کون سا گہا کیا ۔ ان پر واضح کر دوں کہ انکے لیڈر نے تحفہ لے کر بیچا اور رقم اپنی جیب میں ڈال لی ۔ انہوں نے کہا گنڈاپور آئے روز اسلام آباد اور پنجاب پر حملہ آور ہو رہے ہیں، خیبرپختونخوا دہشت گردی کا شکار ہے، دہشت گردی کی روک تھام کیلیے خیبرپختونخوامیں کوئی اقدام نہیں کیاگیا، یہ لوگ ملکی خارجہ پالیسی پر حملہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کی قیادت نہیں چاہتی ہے بانی پی ٹی آئی رہا ہوں، بانی پی ٹی آئی رہا ہوگئے تو پارٹی رہنماوٴں کی دکان نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ مزاروں پر سجدے کرتے ہیں حالانکہ سجدہ صرف اللہ کو جائز ہے ۔
ان ساری باتوں کے باوجود یہ خود کو متقی بھی سمجھتے ہیں ۔ ہمارے بزرگوں کے مزار قابل احترام ہیں یہ ان مزاروں کو بھی متنازع بنا رہے ہیں ۔ انکے بچے ان صیہونیوں کے پاس ہیں جو فلسطین اور لبنان کو حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا لوگوں کو موروثی سیاست کا طعنہ دیتے تھے خود وراثتی سیاست کے لئے خواتین کی لڑائی ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا وزیر اعلی عثمان بزدار دار فرح گوگی سے کرپشن کے باب شروع ہوے ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں کل پر سوں بھی خونریزی ہو ئی ۔ وہاں کا وزیر اعلی دہشتگردی کے خلاف کوئی اقدامات نہیں کر رہا بس وفاق پر چڑھائی کے لئے ہر دم تیار ہے ۔ وہ ہر چوتھے روز وفا اور پنجاب پر حملہ آور ہوتا ہے ۔ اس کو دہشتگردی پر حملہ آور ہونا چاہیے۔ انہوں نے پی ٹی آئی سے کسی بھی قسم کے مذاکرات کی تردید کرتے ہوے کہا چند دن پہلے بانی پی ٹی آئی نے کہا ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات ہو رہے ہیں ۔ اب کہتے ہیں ہمارے سیاستدانوں سے رابطے ہیں جبکہ ہمارا پی ٹی آئی سے کوئی رابطہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی میں اس وقت ایک قبضہ گروپ لاہور اور دو سرا ا پاکپتن کا ہے اب دیکھیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے ۔ انہوں نے کہا پہلے پی ٹی آئی کا پہلے نعرہ تھا ا مریکہ کی غلامی نامنظور اب کہتے ہیں سعودی عرب کی غلامی نا منظور ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا گنڈا پور کا کہیں نہ کہیں اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ضرور ہے کیوں کہ وہ وزیر اعلی ہیں لیکن بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنماوں کا کوئی رابطہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا پاراچنار میں دہشتگردوں کا ریاست بندوبست کرے گی ۔ پی ٹی آئی نے سات ہزار دہشتگردوں لا کر ملک میں بسایا جس کا خمیازہ آج ہم بھگت رہے ہیں ۔ یہ لو گ جیب کترے ہیں ۔ ایک سوال کے جوب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور فیض حمید میں کوئی فرق تو نہیں دونوں ایک ہی ہیں۔ فیض حمید ہی اس جماعت کی شناخت ہے ۔ انہوں نے کہا اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں گنڈا پور کو براہ راست بتایا گیا ہے جب تک آپ لوگ پرامن جلسے کر رہے تھے آپ کو جلسے کرنے دئیے گئے ۔ آپکے بانی نے درجنوں جلسے کئے دھرنے دئیے ۔ لیکن اب آپکو انتشار کے باعث روکا جا رہا ہے ابھی بھی آجرور جلسے کریں لیکن اپنے صوبتے میں کریں اگر وفاق پر چڑھائی کریں گے تو اس کی ہر گز ا جازت نہیں دی جائے گی ۔
Comments are closed.