کسی کو امن و امان خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، محسن نقوی

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کسی کو امن و امان خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔بیلا روس کے صدر اور وفد پاکستان آ رہے ہیں ہم نے وفاقی دارلحکو مت کو پر امن اور محفوظ ر کھنا ہے ۔ پولیس فورس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیلاروس کا وفد اور صدر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، اس کے پیش نظر ہم نے اسلام آباد شہر کو ہر صورت محفوظ رکھنا ہے، پولیس فورس نے اسلام آباد کو محفوظ رکھنے کیلئے ایک ٹیم کی طرح مل کر کام کرنا ہے اور اسے یقینی بنانا ہے۔انہوں نے پولیس فورس کو ہدایت کی کہ اسلام آباد کے امن و امان کو خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے، اس بار اسلام آباد میں قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کو واپس نہیں جانے دینا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آپ اور آپ کی زندگیاں بہت عزیز ہیں، دوران ڈیوٹی آپ نے تمام حفاظتی سامان پہننا ہے اور پوری احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں، پولیس فورس نے ہیلمٹ اور حفاظتی جیکٹس پہن کر فرائض سرانجام دینے ہیں، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار کسی کو وفاقی دارالحکومت میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے، امن وامان کو قائم رکھنے اور شہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Comments are closed.