ہائیکورٹ کی ہدایت پر محسن نقوی کا بیرسٹر گوہرسے رابطہ،موجودہ صورتحال پر گفتگو

پارٹی مشاورت کے بعد آپ کو حتمی رائے سے آگاہ کروں گا،چیئرمین پی ٹی آئی کی یقین دہانی

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے رابطہ کرکے موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگوکی جس پر بیرسٹر گوہر نے یقین دلایا کہ پارٹی مشاورت کے بعد آپ کو حتمی رائے سے آگاہ کروں گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے پابند ہیں۔

کسی جلوس۔ دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر کو بیلاروس کے صدر کی قیادت میں اعلی سطح کے 80 رکنی وفد کی 24 نومبرسے 27 نومبر کی مصروفیات و تفصیلات سے آگاہ کیا اورکہ اکہ بیلاروس کا اعلی سطح کا وفد 24 نومبر کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔ بیلاروس کے صدر 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے۔ محسن نقوی نے بتایا کہ بیلاروس کا وفد 27 نومبر تک اسلام آباد رہے گا۔ اس پر بیرسٹر گوہر نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گفتگوکرتے ہوئے یقین دلایا کہ میں پارٹی مشاورت کے بعد آپ کو حتمی رائے سے آگاہ کروں گا۔

Comments are closed.