اسلام آباد(آن لائن)ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ مظاہرین، ڈنڈوں اور غلیلوں سے لیس ہو کر آ رہے ہیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ 24 نومبر کے غیر قانونی احتجاج کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ مشتعل مظاہرین امن امان کی صورتحال کو خراب کرنے اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا منصوبہ بنا چکے ہیں، انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ مظاہرین، ڈنڈوں اور غلیلوں سے لیس ہو کر آ رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، کسی ناگہانی صورتحال سے بچنے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
Comments are closed.