اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد میں بغیر اجازت جلسے احتجاج پر تین سال قید کے نئے قانون کے خلاف اہم درخواست پراسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت قانون و انصاف کو نوٹس جاری کر دیا اورعدالتی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری جاری کیا ہے۔درخواست گزار شہری کی جانب سے بیرسٹر عمار ضیاء الدین نے قانون چیلنج کر رکھا ہے ۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دو صفحات پر مشتمل تحریری آرڈر جاری کیاہے جس میں کہاگیا ہے کہ درخواست گزار وکیل نے کہا شہریوں کے احتجاج کے آئینی حق پر پابندی کا لامحدود اختیار مجسٹریٹ کو دے دیا گیا، درخواست گزار کے وکیل نے کہا ایکٹ کا سیکشن 6 اختیارات کی تقسیم کے بنیادی اصول کے بھی خلاف ہے۔
Comments are closed.