راولپنڈی (آن لائن)راولپنڈی میں مظاہرین کے تشدد سے پولیس کانسٹیبل مبشر شہید ہوگیا۔راولپنڈی کانسٹیبل مبشر کو ہکلہ انٹرچینج کے قریب بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔کانسٹیبل کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا۔کانسٹیبل مبشر دوران علاج خالق حقیقی سے جاملا۔ذرائع کے مطابق شہید کانسٹیبل کا تعلق مظفرگڑھ سے ہے۔تفصیل کے مطابق احتجاج کی آڑ میں شرپسندوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا۔پی ٹی آئی کے شرپسند کارکنان احتجاج کے دوران ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ آور ہو گئے،پرتشدد حملوں میں پنجاب پولیس کے کانسٹیبل مبشر سر پر چوٹ کے باعث شہید ہو گئے، 46 سالہ کانسٹیبل مبشر ہسپتال میں زیر علاج تھے جنہیں انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا، کانسٹیبل مبشر شہید کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے ،کانسٹیبل مبشر کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، شرپسندوں کی طرف سے تشدد کی وجہ سے پولیس کے 70 اہلکار زخمی ہیں ،زخمی اہلکاروں کو سر، بازو اور ٹانگوں پر چوٹیں آئی ہیں،قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کی تحفظ کیلئے پرعزم ہیں ،سی سی ٹی وی فوٹیجز سے شرپسند حملہ آوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔شدت پسند شر پسند عناصر کو ہر حال میں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
Comments are closed.