لوگ بانی پی ٹی آئی کو اتنا نہیں جانتے یہ بہت ہی دوغلے پن کا شکار آدمی ہے‘ محسن جمیل بیگ
یہ اپنی ایک ڈیمانڈ پر نہیں ٹھہرے گا اور اپنی ڈیمانڈز بدل لے گا‘حکومت اسے ہرگز کمزوری نہ دکھائے
بشری بی بی اس کام میں بہت ذہین ہیں کیونکہ جتنا مال اس نے کمایا‘وہ ٹارگٹ کے مطابق چلی ہے
اگر پی ٹی آئی چلے گی تو اللہ ہی حافظ ہے‘نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد(آن لائن)معروف تجزیہ کار محسن جمیل بیگ نے کہا ہے کہ لوگ بانی پی ٹی آئی کو اتنا نہیں جانتے یہ بہت ہی دوغلے پن کا شکار آدمی ہے‘یہ اپنی ایک ڈیمانڈ پر نہیں ٹھہرے گا اور اپنی ڈیمانڈز بدل لے گا‘حکومت اسے ہرگز کمزوری نہ دکھائے،بشری بی بی اس کام میں بہت ذہین ہیں کیونکہ جتنا مال اس نے کمایا جس ٹارگٹ پہ آئی تھی‘ اس کے آرڈر ُڑ اگر پی ٹی آئی چلے گی تو اللہ ہی حافظ ہے‘آج اسے یقین ہو خان دوبارہ اقتدارمیں نہیں آئے گا وہ اس کے خلاف پریس کانفرنس کر دے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محسن جمیل بیگ نے کہا کہ میرے خیال میں اگر یہ دھرنے کی جگہ منتخب کر رہے ہیں ،ریاست کسی کمزوری سے مذاکرات نہیں کرتی پھرتو اس ریاست کا وجود نہیں رہتا ۔ایک شخص کو پوری ریاست کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ اور معذرت کے ساتھ کہ جو ہمارے حکمران ہیں اور ہمارے جو ریاست کے ادارے ہیں وہ ہینڈل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ۔اگر آپ نے ان سے مذاکرات کر کے ہی ان کو جگہ دینی تھی تو پھر یہ سب کچھ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ آپ پہلے دن ہی ان کو جگہ دے دیتے ،آپ ان کو آنے دیتے تو پھر کچھ پولیس والے بھی شہید ہو گئے‘ لڑائی جھگڑا بھی ہوا تو یہ کمزوری ہے تو یہ پھر آپ ان کو اٹک پل پہ ہی روکتے۔
انہوں نے کہا لوگ بانی کو اتنا نہیں جانتے یہ بہت ہی دوغلے پن کا شکار آدمی ہے۔یہ اپنی ایک ڈیمانڈ پر نہیں ٹھہرے گا اور اپنی ڈیمانڈز بدل لے گا۔جیسے ہی اس کو محسوس ہوا کہ دوسرا فریق تھوڑا سے بھی کمزور ہے جو کہ نظر آ رہا ہے ابھی حکومتی اور ریاستی اداروں میں ہے تو وہ چڑھائی کر دے گا۔انہوں نے کہاکہ جو ریاست اپنی رٹ پر قائم رہتی ہے کمزوری پر قائم نہیں رہتی وہ گورنمنٹ ہو یا ریاست وہ مضبوط ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا ڈیمانڈز وہ بدلتا رہے گا پھر ان کو پتہ چلے گا کہ وہ کس بندے سے ڈیل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا یہ سارا کچھ اس کے ساتھ کر کے دیکھ لیں اس کی ڈیمانڈز روز بدلیں گی ،بیان بدلے گا اور وہ روز ان کو آگے لگائے گا ۔اگر ابھی بات کر رہے ہیں تو پہلے بات کرنے میں کیا اعتراض تھا ۔کیا آپ کے پاس صلاحیت نہیں ہے کہ آپ اس کو روک سکیں تو پہلے ہی بات کرنی تھی۔ یہ جو بندے مروا ئے زخمی کروا ئے پورا پاکستان بند کر دیا بھئی آپ سے نہیں ڈیل ہوتا معافی مانگ لو‘ اس سے حکومت دو اس کو اسے لاو باہر اپنے سر پہ بٹھاوٴ، مقصد تو پھر یہ ہے کہ پہلے ہی بات کر لینی تھی پھر ۔آپ اس کو نہیں روک سکے اب تو آپ اسے کمزوری دکھا رہے ہیں،آپ کمزوری سے بات کریں گے تو وہ آپ کو چھوڑے گا تھوڑی ۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی کو کبھی بھی اس شخص نے سیاسی پارٹی بننے نہیں دیا ۔
ون میں شو ہو جو وہ کہتے ہیں باقی کسی کی جرات نہیں ہے آج بھی جو پی ٹی آئی میں شامل ہوئے وہ پہلے نہیں تھے ان کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے ان کو ایک موقع ملا وہ پی ٹی آئی کی ٹکٹ ہولڈر بن گئے ۔یہ بیرسٹر گوہر ہو گئے اور باقی لوگ ان کا تو کوئی تعلق نہیں ہے۔ محسن بیگ نے کہا بشری بی بی اس کام میں بہت ذہین ہیں کیونکہ جتنا مال اس نے کمایا جس ٹارگٹ پہ آئی تھی آپ دیکھ لیں کہ ٹکٹوں کے پیسے اور یہ فرح گوگی اور بزدار کا سارا معاملہ تھا وہ پیسے سارے اسی کے پاس ہیں اور اسی نے خان کو ان کاموں پہ لگایا توشہ خانہ پہ 190 بلیں والا کیس ہے تو ایسی صورت میں وہ سمجھتی ہے کہ شاید وہی کام دوبارہ آئے اگر اس کو یہ یقین ہو کہ خان کبھی دوبارہ برسراقتدار نہیںآ سکے گا اور وہ دن واپس نہیںآ ئیں گے تو یقین کریں یہ اگلے دن خان کے خلاف پریس کانفرنس کرے گی۔
انہوں نے کہا یہ وہ خاتون ہے جو یہ پیچھے چھوڑ کے آئی تھی وہ کیا ان سے محبت نہیں تھی جس میں پانچ بچے پوتے،پوتیاں اور وہ شوہر جو تھا تو اسی خواتین کا کوئی لو لوسٹ نہیں ہوتا ۔دیکھیں جس طرح آج وہ تقریر کر رہی تھیں اور پٹھانوں سے مخاطب تھیں تو میں آپ کو بتاوٴں کہ یہ جو اخلاقی اور مالی طور پر کرپٹ لوگ ہوتے ہیں ان کا کوئی دین ایمان نہیں ہوتا ۔یہ ٹارگٹ صرف وہی ہوتا ہے جو پیسے ہیں۔ تو ایسی صورت میں اس کو سیاست میں آنا کہ آپ بتائیں اس کا کیا تعلق ہے جماعت سے؟ یہ کیا آرڈر کر رہی ہے؟ اور یہ جو تاریخ اسی نے دی تھی انہوں نے کہا یہ سیاست میں آئے نہ آئے جماعت ہے کوئی نہیں ۔ اس کے آرڈر ُڑ اگر پی ٹی آئی چلے گی تو اللہ ہی حافظ ہے۔
Comments are closed.