ممبئی (آن لائن) آنجہانی اداکار رشی کپور نے اپنے بیٹے اور اداکار رنبیر کپور کی پہلی فلم سانوریا کی ناکامی کی پیش گوئی کردی تھی جبکہ برفی سے قبل کہا آرٹ فلمیں کرنا بند کر۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے رنبیر کپور نے کہا کہ جب والد نے برفی کو ریلیز سے ایک دن پہلے دیکھا تو پھر فون پر کہا رنبیر، تم اداکاری اچھی کرلیتے ہو لیکن آرٹ فلمیں کرنا چھوڑ دو۔اداکار نے راک اسٹار کی ریلیز سے قبل کا واقعہ بتایا کہ مجھے والد نے فون پر کہا کہ وہ لڑکی واپس آجاتی ہے یا پھر مر جاتی ہے؟ انہیں ہمیشہ مکمل فلم کا شوق تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میرے والد فطری انداز میں فلم پروجیکٹس کا اندازہ لگالیتے تھے، وہ بہت ہی سمجھ رکھتے تھے، آج بھی یاد ہے کہ وہ فلم سانوریا کی شوٹنگ دیکھنے آئے۔اداکار نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ وہ اپنی کار میں بیٹھے تھے، میری والدہ سے کہا تھا کہ یہ فلم نہیں چلے گی، ان کا ماننا تھا کہ سامعین کو وقت اور جگہ سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔
Comments are closed.