ممبئی (آن لائن) آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی گٹارسٹ موہنی ڈے نے شوہر سے طلاق کا تعلق اے آر رحمان سے ہونے کی افواہوں پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق موہنی ڈے نے اپنا تازہ بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میرے پاس ایسی بہت سی شخصیات ہیں جو میرے لیے والد کا درجہ رکھتی ہیں جو میری زندگی میں رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہیں، میں واقعی خوش قسمت اور شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری پرورش میں اہم کردار ادا کیا اور اے آر رحمان ان میں سے ایک ہیں جن کی میں بہت عزت کرتی ہوں۔
گٹارسٹ نے کہا اے آر رحمان بالکل میرے باپ کی طرح ہیں بلکہ وہ میرے والد سے عمر میں تھوڑے ہی چھوٹے ہوں گے، ان کی بیٹی میری عمر کی ہے، ہم لوگوں کے دلوں میں ایک دوسرے کے لیے محبت اور عزت ہے۔گٹارسٹ نے سوشل میڈیا پر وائرل افواہوں پر شدید حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ‘میرے اور اے آر رحمان کے خلاف غلط معلومات اور بے بنیاد مفروضوں، دعوں کو دیکھنا ناقابل یقین ہے، میڈیا نے میری اور اے آر رحمان کی طلاق کے واقعات کو جوڑ کر مجھے مجرم بنادیا ہے، میں نے 8 سال اے آر رحمان کے ساتھ کام کیا ، میں ان کے بچوں کی طرح ہوں۔
Comments are closed.