ہمارا دھرنا جاری ہے‘بانی پی ٹی آئی کی کال تک یہ دھرنا جاری رہے گا، علی امین گنڈاپور
رے متعدد لوگ شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے، ہم پُرامن تھے، ہم پر تشدد اور گولیاں کیوں برسائی گئیں؟
مانسہرہ (آن لائن)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہمارا دھرنا جاری ہے‘بانی پی ٹی آئی کی کال تک یہ دھرنا جاری رہے گا، ہماری پارٹی کے ساتھ جبر کیا گیا، ہم پر بے بنیاد مقدمے کاٹے گئے ہیں‘ہمارے متعدد لوگ شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے، ہم پُرامن تھے، ہم پر تشدد اور گولیاں کیوں برسائی گئیں؟
ہم پر تشدد نہ ہوتا تو ہمارے لوگ بھی آگے سے جواب نہ دیتے۔مانسہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا لیڈر جیل میں ہے اس کی اہلیہ کو بھی جیل میں ڈالا گیا، ہمارا دھرنا جاری ہے اور بانی پی ٹی آئی کی کال تک یہ دھرنا جاری رہے گا، ہم ایک پُرامن پارٹی ہیں۔وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک میں ہمیشہ آئین کی بالادستی کی بات کی، ڈھائی سال سے ہماری جماعت کو ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا لیکن پُرامن طریقے سے اپنے حق کی بات کی۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب بھی ہم جلسے جلوس کی بات کرتے ہیں تو اجازت نہیں دی جاتی، ہمیں عدالتوں سے بھی انصاف نہیں مل رہا، ہم نے اسلام آباد مارچ کے لیے پُرامن احتجاج کی کال دی، بانی پی ٹی آئی نے ہمیں ڈی چوک جانے کی اجازت دی، سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ دھرنا جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران ہمارے متعدد لوگ شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے، ہم پُرامن تھے، ہم پر تشدد اور گولیاں کیوں برسائی گئیں؟
ہم پر تشدد نہ ہوتا تو ہمارے لوگ بھی آگے سے جواب نہ دیتے۔اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی سرکٹ ہاؤس مانسہرہ میں اعلیٰ حکام سے اہم میٹنگ ہوئی۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور سے میٹنگ میں کمشنر اور ڈی آئی جی بھی موجود تھے، مانسہرہ اسٹیڈیم میں پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور ممکنہ طور پر بذریعہ ہیلی کاپٹر مانسہرہ سے پشاور جائیں گے۔خیبر پختون خوا کے چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس بھی ہنگامی بنیادوں پر طلب کرنے کے بعد اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔
Comments are closed.