ممبئی (آن لائن)جولائی 2024 میں مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی سے شادی کرنے والی رادھیکا مرچنٹ ہمیشہ اپنے اسٹائل سے ہمیں متاثر کرتی ہیں۔رادھیکا نے ایک عام سی تقریب کو اپنی چمکتی دمکتی ساڑھی سے چار چاند لگادیے اور یہ ثابت کردیا کہ ساڑھیاں بورنگ ہرگز نہیں ہوتیں۔
ان کی ساڑھی سبیاساچی کے کلیکشن سے تھی اور واقعی یہ ایک شاہکار تھی۔اس کے گہرے بھورے اورسنہری شیڈز نے روایتی ڈیزائنز کو منفرد انداز میں پیش کیا۔ ساڑھی کے اوپری حصے میں گہرے بھورے رنگ کے ساتھ باریک آئینے کا کام کیا گیا تھا، جبکہ نچلے حصے میں کالے رنگ کے اشارے اور خوبصورت پھولوں کے ڈیزائن شامل تھے۔ساڑھی کی ایک اور خاص بات اس کے کناروں پر کی گئی سنہری کڑھائی تھی۔ یہ نفیس کڑاہی شاہی انداز کا اضافہ کرتی تھی، جو کسی بھی شادی کی تقریب میں لوگوں کی توجہ کھینچنے اور دل جیتنے کے لیے بہترین ہے۔رادھیکا نے ساڑھی کے ساتھ ایک مخملی بلاوٓز پہنا جو اس کی باریک کڑھائی کے ساتھ شاندار مطابقت رکھتا تھا۔ ڈیپ نیک لائن اور بغیر آستینوں کے ڈیزائن نے اس روایتی لباس میں جدید ٹچ کا اضافہ کیا۔اب بات کرتے ہیں ان کے لْک کے ایک اور شاندار پہلو کی یعنی کہ ان کے زیورات کے انتخاب کی۔
رادھیکا نے اپنی ساڑھی کو ہیرے اور زمرد کے چوکر ہار کے ساتھ اسٹائل کیا، جس کے ساتھ میچنگ بالیاں بھی شامل تھیں۔ ان زیورات کی نفیس کاریگری اور ونٹیج اسٹائل نے ان کے شادی کے لباس کو شاہی اور یادگار بنا دیارادھیکا کا میک اپ بالکل متوازن تھا، نہ ہی بہت زیادہ تھا نہ ہی بہت ہلکا، نیچرل بیس کے ساتھ انہوں نے اپنے لْک کو بولڈ آئی لائنر، چمکتی آئی شیڈو، اور کاجل کے ذریعے بلند کیا۔ ان کے کھلے بال، نرم سائیڈ پارٹیشن میں اسٹائل کیے گئے تھے، جو بے حد دلکش نظر آ رہے تھے، جبکہ ایک کلاسک گول بندی نے ان کے لْک میں روایتی خوبصورتی کا اضافہ کیا۔
Comments are closed.