جوئے جونس نے صوفی ٹرنر کو طلاق دینے کیلئے درخواست دائر کردی
لندن (آن لائن) برطانوی نڑاد امریکی اداکارہ صوفی ٹرنر اور امریکی گلوکار جوئے جونس نے شادی کے 4 سال بعد علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 34 سالہ جوئے جونس نے 27 سالہ صوفی ٹرنر سے طلاق کے لیے درخواست دائر کردی ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق صوفی ٹرنر اور جوئے جونس کے درمیان گزشتہ 6 ماہ سے تعلقات خراب تھے جبکہ حالیہ دنوں کے دوران دونوں کو اپنی شادی کی انگوٹھیوں کے بنا بھی دیکھا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق دونوں شخصیات کے درمیان تعلقات کی خرابی کو مدنظر رکھتے ہوئے آخری آپشن کے طور پر طلاق کے طریقہ کار کو اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صوفی ٹرنر اور جوئے جونس کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش 2020 جبکہ دوسری بیٹی کی پیدائش 2022 میں ہوئی تھی۔
Comments are closed.