والد ایک بار سیٹ پر کی جانے والی بے عزتی پر گھر آکر روئے تھے ، وکی کوشل

ممبئی ( آن لائن) بالی وو ڈ اداکار وکی کوشل نے کہا ہے کہ میرے والد نے مجھے جذبات پر قابو پانے والا بنانے کی کوشش کی۔ ان کے والد ڈائریکٹر شیام کوشل تھے۔ اپنے ایک انٹرویو میں وکی نے بتایا کہ ایک بار سیٹ پر والد کی بے عزتی کی گئی، انہوں نے یہ بات ہم سے نہیں چھپائی اور گھر آکر ہمارے سامنے روئے اور بتایاکہ آج سینئرز نے پورے سیٹ کے سامنے ان کی بے عزتی کی

وکی کا کہنا تھا کہ والد مجھے اور میرے بھائی کو یہ سب اس وقت بتاتے تھے جب ہم بچے تھے اور والدہ بھی ہمیں کچھ نہ کچھ والد کے معمولات بتاتی رہتی تھیں۔وکی نے کہا کہ والد کہتے تھے معاملات ہمیشہ تمہارے ہی حق میں نہیں رہیں گے، زیادہ تر معاملات تمہارے برخلاف ہوں گے، یہی زندگی ہے۔

Comments are closed.