تھانہ نیوٹاوٴن سمیت دیگر مقدمات‘انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
راولپنڈی(آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو تھانہ نیوٹاوٴن سمیت دیگر مقدمات میں بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف تھانہ نیو ٹاوٴن میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کو تھانہ نیو ٹاوٴن کے مقدمے میں6روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیاگیا،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،بانی پی ٹی آئی کو مزید6مقدمات میں بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف 28 ستمبر کے احتجاج سے متعلق درج مقدمے کی سماعت کی گئی،تفتیشی افسر راشد کیانی اور پراسیکوٹر ظہیر شاہ ٹیم کے ہمراہ بانی پی ٹی آئی کے وکلائفیصل چودھری اور محمد فیصل ملک پیش ہوئے۔
Comments are closed.