ممبئی (آن لائن) معروف تیلگو اداکار الو ارجن کو اپنے مداحوں کو آرمی کہنے پر قانونی مسئلے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ممبئی میں فلم پشپا 2: دی رول کی تشہیر کے دوران الو ارجن نے اپنے مداحوں کو آرمی قرار دیا جس پر کچھ لوگوں نے اعتراض کیا۔حیدرآباد کے جواہر نگر پولیس اسٹیشن میں اس حوالے سے معروف اداکار کے خلاف شکایت بھی درج کروائی گئی۔
گرین پیس انوائرمنٹ اور واٹر ہارویسٹنگ فانڈیشن کے صدر سری نیواس گوڑ نے اپنی درخواست میں الو ارجن کے اس بیان کو قابل اعتراض قرار دیا۔ان کا کہنا تھا، آرمی ایک معزز عہدہ ہے، آپ اپنے مداحوں کو آرمی نہیں کہہ سکتے۔ اس کیلئے بہت سے دیگر الفاظ موجود ہیں جن کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔سری نیواس گوڑ نے اس بیان میں لفظ آرمی کے استعمال پر اعتراض کیا اور اسے فوج کی توہین قرار دیا۔ واضح رہے ممبئی میں فلم کی تشہیر کے دوران الو ارجن نے کہا، میرے پاس مداح نہیں ہیں، میرے پاس ایک آرمی ہے۔ میں اپنے مداحوں سے محبت کرتا ہوں، وہ میرے خاندان کی طرح ہیں۔
Comments are closed.