سنی لیون نے ” شیرو“ کو کیریئر کا سب سے بڑا چیلنج قرار دیدیا

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اپنی نئی ساؤتھ انڈین فلم شیرو کو اپنے کیریئر کا سب سے بڑا چیلنج قرار دیدیا۔ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں سنی لیون نے کہا شیرو پر کام کرنا واقعی ایک متاثر کن تجربہ تھا۔ کیرالا کے دلکش پہاڑوں میں رہ کر ہم نے پورے پروجیکٹ پر مکمل فوکس کیا۔

ہدایتکار کی واضح رہنمائی نے اسے میرے کیریئر کے بہترین تجربات میں سے ایک بنا دیا۔ سنی لیون نے تمام ایکشن سین خود کیے، جسے انہوں نے ایک چیلنج کے طور پر قبول کیا اور بتایا یہ چیلنجنگ تھا لیکن ساتھ ہی بہت فائدہ مند بھی۔ میں نے نہ صرف ایک نئی زبان سیکھی بلکہ اپنی اداکاری کو بھی بہتر طریقے سے پیش کیا۔سنی لیون نے فلم کے پلے بیکس دیکھتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ پروجیکٹ ان کے دل کے بہت قریب ہے۔

Comments are closed.