استنبول(آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور لبنان کے وزیر اطلاعات زیاد میکیری کے درمیان ملاقات ہوئی ۔ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات نے لبنان کی علاقائی سالمیت اور امن کے قیام کے حوالے سے عزم کا اعادہ کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے بیروت کے راستے شام میں پھنسے پاکستانی شہریوں کے فوری انخلائمیں سہولت فراہم کرنے پر لبنان کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان ہونے والی بات چیت نے شام میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا راستہ ہموار کیا جس پر لبنان کی حکومت کے شکر گزار ہیں،
وزیراعظم شہباز شریف کی کال پر لبنان کے وزیراعظم نے فوری ایکشن لیتے ہوئے شام میں پھنسے پاکستانیوں کو فوری سہولت فراہم کی جو کہ ہمارے تعلقات کی مضبوطی ظاہر ہوتی ہے، پاکستان اور لبنان کے درمیان برادرانہ اور گرمجوشی پر مبنی تعلقات ہیں، پاکستان لبنان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ عطاء اللہ تارڑنے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اس مشکل وقت میں لبنان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔وزیر اطلاعات لبنان نے کہا کہ پاکستان نے ہر مشکل وقت میں لبنان کا ساتھ دیا،جنگ سے متاثرہ لبنان کے عوام کے لیے امدادی سامان بھجوانے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان کی حکومت کے شکر گزار ہیں۔ دونوں ملکوں کے تعلقات کی مضبوطی اس بات سے ظاہر ہوتی ہے کہ مشکل وقت میں پاکستان نے لبنان کے عوام کی امداد کی، بیروت کے ائیرپورٹ پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد دیکھ کر خوشی ہوئی کہ وہ وطن واپس لوٹ رہے ہیں، لبنان کے وزیر اطلاعات نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Comments are closed.