شام میں مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی آباد کاری میں توسیع دگنی کرنے کا منصوبہ

تل ابیب (آن لائن)اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے شام میں مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی آباد کاری میں توسیع دگنی کرنے کا منصوبہ بنا لیا، جس پر عمل درآمد کے لیے انہوں نے اسرائیلی حکومت سے منظوری بھی لے لی ہے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی آبادکاری میں توسیع کے منصوبے پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور عراق نے مذمت کی ہے۔

سعودی عرب نے اسرائیلی منصوبیکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد شام کی سلامتی اور استحکام کی بحالی کے امکانات کو سبوتاژ کرنا ہے۔متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ اسرائیلی منصوبے سے خطے میں مزید کشیدگی و تناؤ کا خطرہ ہے، اسرائیلی منصوبہ قبضے کو بڑھانے کی دانستہ کوشش اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔عراقی وزارتِ خارجہ نے بھی اسرائیلی منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام اپنے علاقوں پر مکمل خود مختاری دوبارہ حاصل کرے۔

Comments are closed.