26 نومبر احتجاج‘ پی ٹی آئی کے 57 ملزمان کی ایک بار پھر رہائی کا حکم

اسلام آباد(آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کے تناظر میں گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی کے 57 ملزمان کو مقدمے سے خارج کرکے ایک بار پھر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ 26 نومبر کے احتجاج کے تناظر میں گرفتار پی ٹی آئی کے ملزمان انسداد دہشت گردی میں عدالت پیش ہوئے جہاں جج طاہر عباس سپرا نے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا۔

عدالت نے ملزمان کو دوبارہ گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ ہتھکڑی کھول کر ملزمان کو احاطہ عدالت سے رہا کیا جائے۔جج نے سختی کے ساتھ پولیس کو حکم دیا کہ اگر ملزمان دوبارہ گرفتار ہوئے تو تب تک نہیں جاؤں گا جب تک انہیں یہاں دوبارہ پیش نہ کیا جائے گا، پرسوں کی طرح ملزمان کو دوبارہ گرفتار نہیں کرنا۔واضح رہے کہ عدالت نے ان ملزمان کو دو روز قبل بھی رہا کیا تھا تاہم عدالت سے نکلتے ہی پولیس نے ان سب کو دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔

Comments are closed.