وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکراتی عمل مذاق رات قرار دے دیا

پی ٹی آئی پہلے رابطہ کرے گی اس کے بعد ہم کوئی جواب دینے کی پوزیشن میں ہوں گے،وزیردفاع
حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے ‘ مذاکرات کرنے ہوں تو زبان کو خاموش اور لہجے کو نرم رکھنا پڑتا ہے‘ میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(آن لائن) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکراتی عمل مذاق رات قرار دے دیااور کہا ہے کہ پی ٹی آئی پہلے رابطہ کرے گی اس کے بعد ہم کوئی جواب دینے کی پوزیشن میں ہوں گے،حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے ‘ مذاکرات کرنے ہوں تو زبان کو خاموش اور لہجے کو نرم رکھنا پڑتا ہے۔یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پانچ منٹ قبل مذاکرات کے عمل میں رہنے والے اپنے وزراء سے مذکرات کے حوالے سے پوچھا‘وزرا کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ اب تک کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو بتائے کہ ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں،سپیکر کے ذریعے مذاکرات کا عمل شروع ہونا چاہیے، پی ٹی آئی پہلے رابطہ کرے گی اس کے بعد ہم کوئی جواب دینے کی پوزیشن میں ہوں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جن حالات میں پی ٹی آئی والے مذاکرات کی بات کررہے ہیں تو دیکھنا ہوگا کہ 26 نومبر سے پیلے کس زبان میں کررہے تھے‘ابھی بھی تحریک انصاف کی زبان کی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ‘مذاکرات کرنے ہوں تو زبان کو خاموش اور لہجے کو نرم رکھنا پڑتا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کو کرنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے علاؤہ تحریک انصاف میں کسی کی حیثیت ہی نہیں ہے۔

Comments are closed.