ہمارا خاندان کالے جادو سے بہت متاثر ہوا، فیروز خان کی والدہ کا انکشاف

لاہور (آن لائن) اداکار فروز خان کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا خاندان اور رشتے کالے جادو کے باعث متاثر ہوئے ہیں۔ فروز خان کی والدہ نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر انکشاف کیا کہ انکے گھر کو کالے جادو کا سامنا رہا ہے، ان کے گھر میں کبھی سوئیاں لگا ہوا لیموں پھینکا گیا تو کبھی تعویزیں ملیں جو انہیں سمجھ نہیں آیا کہ کب اور کیسے رکھی گئیں۔

ان کے مطابق کالے جادو کی وجہ سے فروز خان اور انکے والد بیمار ہو گئے اور فروز کا رویہ بہت غیر معمولی قسم کا ہو گیا۔ مزید بتایا گیا کہ کالے جادو کے نتیجے میں انکے خود کے بال بھی گر گئے اور ان کے گھر والوں کے رشتوں میں دراڑیں پیدا ہوئیں اور لڑائی جھگڑے بھی ہوئے۔یاد رہے کہ فیروز خان جلد ہی وہ ایک نئے درامہ ہمراز میں عائزہ خان کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔

Comments are closed.