ممبئی (آن لائن) معروف بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا نے ان خوبیوں کے بارے میں بات کی جو وہ اپنے ساتھی میں تلاش کر رہی ہیں۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں رشمیکا سے پوچھا گیا کہ وہ زیادہ تر دنوں میں کس چیز سے راحت محسوس کرتی ہیں، تو اداکارہ نے کسی اداکار کا نام نہیں لیا تاہم انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں زندگی کے ہر شعبے میں اپنے ساتھی کی ضرورت ہے۔
اداکارہ کے لیے ایک دوسرے کا باہمی احترام کرنا اور ایک دوسرے کا خیال رکھنا اور ذمہ دار ہونا بھی رشتے میں اہم ہیں۔رشمیکا نے مزید کہا کہ میں کسی ایسے شخص کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں جس میں میرے جیسی خوبیاں ہوں اور اگر میرے ساتھی کا ایک جیسا اٹیچمنٹ اسٹائل نہیں ہے تو ہم ساتھ نہیں چل پائیں گے۔
Comments are closed.