ممبئی (آن لائن) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر نے اپنے ساتھی اداکار اکشے کمار کے اندازِ اداکاری کا دفاع کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں نانا پاٹیکر نے واضح کیا کہ اکشے کے لائنز پڑھنے کے انداز کو تنقید کا نشانہ بنانا بے جا ہے اور ہر اداکار کا اپنا الگ انداز ہوتا ہے اور یہ کوئی مسئلہ نہیں۔ آخر میں جذبات کے ساتھ پڑھنا اور پرفارم کرنا ایک مشکل کام ہے جو اکشے کامیابی سے کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود اس طریقے سے اداکاری نہیں کر سکتے، لیکن یہ اکشے کا منفرد انداز ہے جو انہیں ایک عظیم اداکار بناتا ہے۔
Comments are closed.