روسی مال بردار بحری جہاز دھماکے کے بعد ڈوب گیا

ماسکو(آن لائن)روس کا مال بردار جہاز بحیرہ روم میں ڈوب گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ روس کا مال بردار جہاز ’یورسا میجر‘ بحیرہ روم میں ڈوب گیا۔روسی مال بردار بحری جہاز اسپین اور الجیریا کے درمیان انجن روم میں دھماکے کے بعد بحیرہ روم میں ڈوبا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بحری جہاز میں عملے کے 16 افراد موجود تھے، جن میں سے 14 ارکان کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 2 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔حادثے میں بچائے گئے بحری جہاز کے عملے کے 14 افراد کو اسپین منتقل کر دیا گیا ہے۔

Comments are closed.