ایران اسرائیل پر جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے‘اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر کا سیکرٹری جنرل کو خط
نیویارک (آ ن لائن)ایران نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل پر اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر امیر سعید نے سیکریٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس کو خط لکھ دیا۔ایرانی سفیر امیر سعید نے خط میں لکھا ہے کہ اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو قتل کر کے سنگین جرم کیا اور اس کی باضابطہ ذمے داری قبول کی۔انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل پر جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔امیر سعید کا کہنا ہے کہ اسرائیل عالمی اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔
Comments are closed.