اپوزیشن لیڈرکا شہید کارکن ملک ادریس ڈھرنال کے گھر اٹک کا دورہ‘اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی
اٹک(آن لائن) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب خان نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت کو ”گولی کیوں چلائی“ کا جواب ہر صورت دینا ہوگا،کارکنان سے وعدہ ہے ظل شاہ سے کر ملک ادریس تک ہر کارکن کے خون کا حساب لیں گے۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے شہید کارکن ملک ادریس ڈھرنال کے گھر اٹک کا دورہ کیا۔شہید کارکن کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ملک ادریس 26 نومبر کو احتجاج کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔عمرایوب نے اس موقع پر کہا کہ ملک ادریس جیسے بہادر کارکنوں پر فخر لیکن ان کے بچھڑنے کا افسوس ہے
، بانی پی ٹی آئی اپنے کارکنان کی شہادت پر سخت رنجیدہ ہیں، ملک ادریس کے اہل خانہ کو انصاف ملنے تک لواحقین کے ساتھ ہیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ فاشسٹ حکومت کو ”گولی کیوں چلائی“ کا جواب ہر صورت دینا ہوگا، حکومت کو احساس نہیں کہ اندھی گولیوں نے کتنے گھر اجاڑ دیئے، کارکنان سے وعدہ ہے ظل شاہ سے کر ملک ادریس تک ہر کارکن کے خون کا حساب لیں گے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی ان کارکنان کی قربانیوں کا ثمر ہو گی، وعدہ ہے کہ ان کارکنان کے خوابوں کو ادھورا نہیں رہنے دیں گے، پوری پی ٹی آئی بطور جماعت اپنے شہدا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔
Comments are closed.