شاہ رخ خان نے جوان کیلئے ایک ارب روپے معاوضہ لیا،فلم کمائی کی60فیصدرقم بھی ملے گی
ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ کو ایک اور بلاک بسٹر دینے والے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے فلم جوان کیلئے کتنا معاوضہ لیا سامنے آ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ساتھ فلم انڈسٹری کے مشہور ڈائرکٹر ایٹلی کمار کی فلم جوان میں کام کرنے کیلئے شاہ رخ خان نے ایک ارب بھارتی روپے معاوضہ لیا، فلم کی کمائی کی 60فیصد رقم بھی شاہ رخ خان کو ملے گی۔بالی وڈ میں کنگ شاہ رخ خان کی فلم جوان جمعرات کو ریلیز ہوئی ہے اور اس نے پہلے ہی دن باکس آفس پر 65کروڑ بھارتی روپے کما لیے ہیں۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈکون کو فلم میں مختصر خصوصی کردار ادا کرنے پر 15کروڑ بھارتی روپے دئیے گئے جبکہ اداکارہ پریامانی نے 2کروڑ بھارتی روپے بطور معاوضہ وصول کیے۔ جوان کی کاسٹ میں شاہ رخ خان، نائنتھارا، وجے سیتھوپاتھی، پریامانی، ثانیہ ملہوترا اور سنیل گروور شامل ہیں۔
Comments are closed.