غیر اخلاقی سین زبردستی شوٹ کروانے کیلئے سیٹ پر میرے کپڑے پھاڑ دیے گئے، عرفی جاوید
نئی دہلی(آن لائن)بھارت کی متنازع شخصیت اور بے باک اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید نے کہا ہے کہ کبھی کسی لڑکے نے مجھ سے تعلق بنانے کی کوشش بھی نہیں کی کیوں کہ لڑکے مجھ سے ڈرتے ہیں اور میں کسی کے ساتھ کوئی رشتہ بنانا ہی نہیں چاہتی۔
ایک انٹرویو میں عرفی نے بتایا کہ مجھے ایک ویب سیریز میں کام کے دوران غیر اخلاقی سین ریکارڈ کروانے کیلئے ہراسگی کا سامنا بھی کرنا پڑا، میں شروع سے ہی فلم مینجمنٹ کو یہ بتاچکی تھی میں کوئی بھی غیر اخلاقی سین ریکارڈ نہیں کرواوں گی لیکن اس کے باوجود سیٹ پر پہنچتے ہی مجھ پر ایسے سین شوٹ کروانے کیلئے زبردستی کی گئی حتی کہ سیٹ پر میرے کپڑے بھی پھاڑ دیے گئے جس کے 3 دن بعد میں نے پولیس میں جاکر مقدمہ درج کروایا اور فلم کے ہدایتکار اور پروڈیوسر کو گرفتار کروا دیا۔رشتہ بنانے سے متتعلق سوال پر عرفی کا کہنا تھا کہ لڑکوں نے کبھی نزدیک آنے کی کوشش نہیں کی کیونکہ لڑکے مجھ سے ڈرتے ہیں اور نہ ہی میں کوئی رشتہ بنانے کے حق میں ہوں۔
Comments are closed.