پاکستان اندرونی اور بیرونی طور پر دشمن کے نشانے پر ہے، سینیٹر پلوشہ خان

اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی رہنماوٴں نے کہا ہے کہ پاکستان اندرونی اور بیرونی طور پر دشمن کے نشانے پر ہے۔ ایٹمی پروگرام ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے تاہم امریکہ کا اس پر انگلیاں اٹھانا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ پیپلزپارٹی کی رہنما اور سینیٹر پلوشہ خان نے بیرسٹر عامر حسن کے ہمراہ پریس کانفرناس کترتے ہوے کہا بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز چند اہم باتیں کیں۔ پاکستان اندرونی اور بیرونی طور پر دشمن کے نشانے پر ہے۔ ہمار ا ایٹمی پروگرام ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

تاہم اس پر انگلیاں اٹھائی جا ر ہی ہیں۔ پاکستان تو امریکہ کا اتحادی ہے امریکہ کو آج ایٹمی پروگرام سے کیا خدشات لاحق ہو گئے ہیں۔ ملک کے خلاف سازش اور ایٹمی پروگرام نشانے پر ہے۔ انہوں نے کہا یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنی حکومت گرانے کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیا۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی مرہون منت ہے۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے قربانیاں دی۔ ملک کے اندر انتشار پھیلایا جا رہا ہے، ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، کیا پھر ہمارا حال لیبیا، شام والا ہو۔ انہوں نے کہا قوم دیکھے کون سی لابی اور کون سے لوگ ان کے حق میں بول رہے ہیں۔ ن لیگ جتنے فیصلے کرے پیپلزپارٹی سے مشاورت ضرور کرے۔ حکومت اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلے یکطرفہ فیصلے ملک کے لیے نقصان دہ ہیں۔۔

انہوں نے کہا پیپلزپارٹی ایٹمی پروگرام کی حفاظت کرے گی۔ چاہے پیپلزپارٹی کو کوئی بھی نقصان اٹھانا پڑے تیار ہیں ۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی رہنمابیرسٹر عامر حسن نے کہا ہم کوئی غلام ہیں جو کسی کی طرف دیکھیں۔ پی ٹی آئی خدمت گزاری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست ضرور کریں لیکن پاکستان پہلے ہے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی انتشار پھیلا رہی ہے۔ ن لیگ کو بھی سوچنا چاہیے مشاورت کے ساتھ آگے بڑھے کیونکہ حکومت پیپلزپارٹی کے ووٹوں پر کھڑی ہے

Comments are closed.