ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک چند مقامات پر دُھند چھائے رہنے کی توقع

اسلام آباد(آن لائن)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک چند مقامات پر دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اورخشک جبکہ کہرا پڑنے کا امکان ہے ۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع اور گردونواح میں شدید دھند چھائے رہنے جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک دھند پڑنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان اور گردونواح میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیراورگلگت بلتستان میں موسم شدید سرداور خشک رہنے کاامکان ہے اور چند مقامات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے۔

Comments are closed.