لاہور (آن لائن) چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے پر عزم ہے ، تاجر برادری معیشت کے مسائل کے حل کے لئے سینٹ کو اپنی تجاویز دے ۔ ملکی ترقی کے لئے معاشی وسیاسی استحکام ضروری ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس کی تاجر کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا حکومت تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے پر عزم ہے ۔ تاجرو ں کا قومی معیشت میں ا ہم کردار ہے ۔ لا ہور کلچرل اور بزنس کمیونٹی کا حب ہے تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے کردار ادا کرتا رہوں گا تاجر برادری میرے بہت قر ہیب ہے ۔ انہوں نے کہا معاشی استحکام کے لئے سیاسی استحکام ضروری ہے۔ میثاق جمہوریت کے باعث پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے باوقار طریقے سے حکومت کی اور اپنی مدت بھی پوری کی
۔ سیاست میں یہی رویہ ہونا چاہیے یہ نہیں کہ میں ہوں تو سب ٹھیک ہے اور اگر میں نہیں ہوں تو پھر کچھ بھی نہیں ۔ انہوں نے کہا بطور چئیرمین سینٹ اقتصادی ترقی کے لئے اپنا بھر پور کرادار ادا کرنا میری ذمہ داری ہے ۔ تاجر برادری معیشت کی بہتری کے لئے سینٹ کو تجاویز دے ۔ انہوں نے کہا خصوصی اقتصادی زونز بننے سے معیشت میں بہتری آئے گی ۔ انہوں نے کہا لاہور کلچرل اور بزنس کمیونٹی کا حب ہے ۔ ہمیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہمیں برآمدات میں اضافہ کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا معاشی پالیسیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی تو ملک ترقی کرے گا ۔ انہوں نے کہا زراعت میری حکومت میں سر فہرست ہے ۔ زراعت کے شعبے میں ترقی کے لئے بھی اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔
Comments are closed.