لاہور(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباددی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے ارشد انصاری کو صدر، زاہد عابد کو سیکریٹری، افضال طالب کو سینئر نائب صدر اور صائمہ نواز کو نائب صد، عمران شیخ کو جوائنٹ سیکریٹری اور سالک نواز کو فنانس سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے نومنتخب گورننگ باڈی کے ارکان کو بھی مبارکباد دی۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت پر کامل یقین رکھتی ہے
، لاہور کی صحافی برادری کا آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوری روایات کے لئے اہم کردار ہے۔ عطاء اللہ تارڑنے کہا کہ پریس کلب صحافیوں کی مضبوط آواز ہے، پریس کلب نے ہمیشہ عوام کے مسائل ایوانوں تک پہنچائے، حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے، امید ہے لاہور پریس کلب کی نومنتخب قیادت صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے لاہور پریس کلب کی نومنتخب باڈی کے لئے نیک تمناوٴں کا اظہار کیا۔
Comments are closed.