تبت میں 7.1 شدت کا زلزلہ، 53 افراد ہلاک، درجنوں زخمی، متعدد عمارتیں منہدم

بیجنگ (آن لائن) چین کے دور افتادہ ضلع تبت میں 7.1 شدت کے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 53 افراد ہلاک اور 62 سے زائد زخمی ہوگئے، جبکہ متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں میڈیا رپورٹس کے مطابق تبت کے پڑوس میں نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو اور بھارت کے کچھ حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے نتیجے میں 53 افراد کی موت اور 62 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتالوں میں داخل کر دیا گیا ۔ زلزلے کا مرکز تبت کا علاقہ ڈنگری تھا ۔

Comments are closed.