اسلام آبا د(آن لائن)الیکشن کمیشن نے پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار علی مدد کا نوٹیفکیشن معطل کردیا،الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کے آر او سے اصلی فارم 45 طلب کرلئے،الیکشن کمیشن کے 2 رکنی کمیشن نے فیصلہ جاری کردیا،ریٹرننگ افسر سے 16 جنوری کو فارم 45 طلب کرلئے،درخواست گزار جے یو آئی امیدوار محمد عثمان نے فارم 45 جمع کرائے،الیکشن کمیشن کے مطابق درخواست گزار کے فارم 45 میں اور فارم 47 میں واضح فرق ہے،درخواست گذار کے جمع کرائے گئے فارم 45 پر انگھوٹوں کے نشانات واضح ہیں،درخواست گذار کے مطابق ووٹوں کی گنتی کا آر او نے نوٹس نہیں دیا،الیکشن کمیشن نے آر او سے تفیصلی رپورٹ طلب کرلی،الیکشن کمیشن آئندہ سماعت 16 جنوری کو کریگا۔
Comments are closed.