کسی کے دباؤ میں آکرنہیں بلکہ قواعد کے مطابق ایوان کی کارروائی چلاؤں گا،سپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہا ہے کہ کسی کے دباؤ میں آکرنہیں بلکہ قواعد کے مطابق ایوان کی کارروائی چلاؤں گا،اپوزیشن سیاست کر رہی ہے، عوامی مسائل پر توجہ نہیں دی رہی۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کسی کے دباؤ میں آکر ایوان کی کارروائی نہیں چلاؤں گا، ایوان کی کارروائی اسمبلی کے قواعد کے مطابق چلاؤں گا،ایوان کی کارروائی بہت اہمیت کی حامل ہے ایوان میں عوامی مسائل کو زیر بحث لانا چاہیے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ طے ہوا تھا کہ اپوزیشن کے ممبران کورم کی نشاندہی نہیں کریں گے، یہ بھی طے ہوا تھا کہ وقفہ سوالات کے دوران نقط اعتراض نہیں لیا جائے گا اور نا ہی کورم کی نشاندہی کی جائے گی۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ وقفہ سوالات کا دورانیہ کا تعلق براہ راست عوام کے مسائل سے ہوتا ہے، ہمیں عوام نے منتخب کر کے اپنے مسائل کے حل کیلئے پارلیمان میں بھیجا ہے،اپوزیشن سیاست کر رہی ہے، عوامی مسائل پر توجہ نہیں دی رہی۔

Comments are closed.