منی پور، ناگالینڈ اور میزورم میں غیر ملکیوں پر پابندیاں

نئی دہلی (آن لائن)منی پور، ناگالینڈ اور میزورم میں غیر ملکیوں پر پابندیاں، بھارت میں اس وقت مذہبی، نسلی اور لسانی شدت پسندی کے عروج پر، سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شمال مشرقی ریاستوں منی پور، ناگالینڈ اور میزورام کا دورہ کرنے والے غیر ملکی سیاحوں پر پابندیاں عائد کی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 2011 میں منی پور، ناگالینڈ اور میزورم کے علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی، 13 سال بعد یہ پا بند یاں حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے دوبارہ عائد کردی گئی ہیں

، یونین وزارت داخلہ کی جاری کردہ نئی ہدایات کے مطابق منی پور، ناگالینڈ اور میزورام کی ریاستوں میں غیر ملکیوں کی نقل و حرکت کو کنٹرول اور مانیٹر کرنے کے لیے پروٹیکٹڈ ایریا ریجیم (PAR) دوبارہ نافذ کردیا گیا ہے ، پروٹیکٹڈ ایریا پرمٹ میں سیاحوں کے داخلے کے مقام، رہائش اور قیام کی مدت جیسی تفصیلات لازم ہیں، غیر ملکی سیاحوں کو 24 گھنٹوں میں فارنر رجسٹریشن آفیسر(FRO) کے پاس رجسٹریشن کرانا ضروری ہوگا، غیر قانونی تارکین وطن کو ایک سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے بی جے پی حکومت نے عوام کی توجہ سکیورٹی کے مسائل سے ہٹانے کی کوشش کی ہے، ان ریاستوں میں سکیورٹی کے بگڑتے حالات کے پیش نظر بھارتی حکومت نے یہ اقدامات کیے ہیں، بھارتی حکومت ان ریاستوں میں بگڑتے حالات کو چھپانا چاہتی ہے۔

Comments are closed.