اپنا سارا معاملہ آرمی چیف کے سامنے رکھ دیا ہے ‘دوسری جانب سے مثبت پیش رفت ہوئی‘اڈیالہ جیل میں غیر رسمی گفتگو
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہرعلی خان نے آرمی چیف سے پشاورمیں ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپنا سارا معاملہ آرمی چیف کے سامنے رکھ دیا ہے ‘دوسری جانب سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔اڈیالہ جیل میں بیرسٹر گوہر نے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میری آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے۔میں اور علی امین گنڈا پور دونوں آرمی چیف سے ملے۔ملاقات ہماری پشاور میں ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنا سارا معاملہ آرمی چیف کے سامنے رکھ دیا ہے، دوسری جانب سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
Comments are closed.