اسلام آباد(آن لائن)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی ریاستی ملکیتی اداروں کا اجلاس ،کراچی ٹولز، ڈائز اینڈ مولڈ سینٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو پر غور کیا گیا،کمیٹی نے تین سال کی مدت کیلئے پانچ اْمیدواروں کے سابقہ ڈائریکٹرز کی منظوری دیدی، پی بی سی اور پی ٹی وی کے اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کی ہدایت ۔ اجلاس کے جاری اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے عبد الرزاق گوہر کو کراچی ٹولز، ڈائز اینڈ مولڈ سینٹر بورڈ کا چیئرمین مقرر کردیا جبکہ ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ کمپنی کے بی او ڈی کی تشکیل نو کی بھی منظوری بھی دے دی گئی ۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ کمیٹی نے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کو درپیش چیلنجز پر بھی غور کیا، کمیٹی نے مختلف ذرائع سے پی بی سی کی آمدنی بڑھانے کے زاویوں پر غور کیا گیا سرکاری ٹی وی کیلئے وزارت اطلاعات نے کاروباری منصوبہ بھی پیش کیا گیا ۔ جبکہ بریفنگ میں کمیٹی کوبتایا گیا کہ پی ٹی وی کی منظور شدہ 5442 آسامیوں میں سے 1232 آسامیوں کو ختم کیا گیا ہے ۔ جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کمیٹی نے پی ٹی وی کے اثاثوں کو آمدنی کی صلاحیت بڑھانے کے حوالے سے بھی غور کیا کمیٹی نے پی بی سی اور پی ٹی وی کے اثاثوں سے آمدنی حاصل کرنے کی ہدایت کیکھلی زمینوں اور غیر استعمال شدہ پراپرٹی کو رئیل اسٹیٹ کے بجائے نجی شعبے کو فروخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
Comments are closed.