پادری کی کی ٹرمپ سے تارکین وطن سے ”رحم“ کی اپیل‘ ٹرمپ کاپادری سے معافی کا مطالبہ

واشنگٹن (آن لائن)واشنگٹن میں امریکی صدر کی افتتاحی دعائیہ تقریب کرانے والی خاتون بشپ نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ’تارکینِ وطن کے لیے رحم‘ کی اپیل کر دی جبکہ ٹرمپ نے اس پر ناپسندیدگی کا اظہارکرتے ہوئے الٹا پادری سے معافی کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون بشپ نے کہا کہ یہ لوگ ہمارے کھیتوں میں کام کرتے ہیں، ہماری عمارتوں کو صاف رکھتے ہیں، یہ لوگ ریسٹورنٹس میں ہمارے گندے برتن دھوتے ہیں۔ یہ لوگ شاید امریکی شہری نہ ہوں اور نہ ہی ان کے پاس ضروری دستاویز ہوں لیکن ان میں زیادہ تر لوگ جرائم پیشہ نہیں ہیں۔خاتون بشپ کا کہنا ہے کہ یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے ممالک میں جنگوں اور خراب حالات کی وجہ سے یہاں ہیں۔

تقریب کے اختتام پر خاتون بشپ نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ آپ کے خیال میں آج کی سروس کیسی تھی؟جس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے جواب دیا کہ آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ کو یہ سروس اچھی لگی، یہ سروس بالکل بھی اچھی نہیں تھی۔بعدازاں ٹرمپ نے چرچ میں ہونے والی افتتاحی دعائیہ تقریب کی پادری سے معافی کا مطالبہ کر دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ چرچ میں ہونے والی افتتاحی دعائیہ تقریب کی پادری بائیں بازو کی انتہا پسند اور ٹرمپ کی مخالف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پادری کے بات کرنے کا انداز ناگوار تھا، وہ اور ان کا چرچ عوام سے معافی مانگے۔واضح رہے کہ پادری نے دعائیہ تقریب میں کہا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ تارکینِ وطن میں خوف کا بیج بو رہے ہیں۔انہوں نے صدر ٹرمپ سے تارکینِ وطن کے خلاف اقدامات پر نظرِ ثانی کی اپیل کی تھی۔

Comments are closed.