اسلام آباد(آن لائن )وزیر دفاع خواجہ اصف نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کوئی ٹرانزیکشن تو نہیں ہوئی ہے جس پر کسی کو اعتراض ہے کسی کو نہیں ہے ۔2013 کے انتخابات میں 35 پنچر سے لے کے فارم 47 تک سب کو جوڈیشل کمیشن میں کر لیں ۔اس کمیشن میں سب دھرنے بھی آجائیں نص مئی بھی جائے 26 نومبر بھی جائے ۔نو مئی پہلے ہی کلئیر ہو چکا ہے لوگوں کو سزائیں ہو چکی ہیں ۔نو مئی پر لوگوں نے اعتراف جرم کر لیا ہے ۔پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بتائیں تو سہی کہ یہاں جوڈیشل کمیشن نے کیا تحقیقات کرنی ہیں ۔میرا نہیں خیال کہ انٹر نیشنل لابی پاکستان کے بارے میں کوئی سٹینڈ لے ۔پی ٹی آئی کے یو ٹیوبر ساری رات نوٹ چھاپتے رہے کہ آج اعلان ہونا ہے ۔ایلن مسک نے صرف پاکستان نہیں بلکہ باقی ممالک کو بھی ٹارگٹ کیا ہوا ۔ایلن مسک کے بیانات کو امریکہ کے ساتھ تعلقات کے تناظر میں دیکھنا چائیے ۔سول نافرمانی پی ٹی آئی کی پرانی حکمت عملی ہے ۔انکے مطالبے پر کسی نے ایک دمڑی بھی نہیں روکی ۔لوگوں نے بجلی کے بل روک کر بجلی بند کرانی ہے ۔بیرون ملک بیٹھے پاکستانیوں نے اپنے ملک پیسے بھیجنے ہیں ۔تین حملے بھی کر کے دیکھ لئے ہیں آخر میں ترلوں پر آجاتے ہیں۔
Comments are closed.