کانگریس نے جی ٹونٹی اجلاس مودی کے اگلے انتخابات میں کامیابی کا مہرہ قرار دیدیا
اسلام آبا د(آن لائن)جی20 اجلاس میں مودی کو کانگریس رہنماوٴں نے آڑے ہاتھوں لیا،جی20 اجلاس کے منعقد ہونے کے چند گھنٹوں بعد کانگرس رہنماوٴں نے ہفتے کے روز اتفاق رائے سے تفصیلی طور پر مسودہ جاری کر دیا ،مسودے میں مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ،کانگریس کے رہنما رامیشن نے کہا کہ مودی سرکار نفرت انگیز تقاریر،ٹارگٹ کلنگ اور مقدس مقامات پر حملوں پر خاموش رہی،مودی کی پارٹی نے ہریانہ اور اتراکھنڈ جیسی ریاستوں میں منظم پولرائزیشن مہم چلاتے ہوئے ملک کے سماجی تانے بانے کو سبوتاژ کیا،وزیر اعظم نریندر مودی کی سمٹ میں ماحولیاتی تحفظ پر گفتگو ان کے اقدامات کے برعکس اور متصادم تھی،کانگرس لیڈر نے مودی حکومت پر ہندوستان کے ماحولیاتی تحفظات کو مکمل طور پر ختم کرنے کا بھی الزام لگا دیا
،انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے جنگلات پر انحصار کرنے والی کمزور برادریوں جیسے آدیواسیوں کے حقوق بھی چھینے ہیں،جی 20 اور عالمی سطح پر دیگر سربراہی اجلاسوں میں وزیر اعظم کے بیانات سراسر منافقت پر مبنی ہیں،ماحولیاتی تحفظ کی بات کرنے والا مودی بذاتِ خود ہندوستان کے جنگلات اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظات کی تباہی کا ذمہ دار ہے، کانگریس کے ایک اور رہنما منیش تیواری نے کہا کہ جی20 اجلس میں مودی نے یوکرین کے خلاف جارحیت کی واضح طور پر مذمت کیوں نہیں کی، ساشی تھرور نے اس سمٹ کو مودی کے اگلے انتخابات میں کامیابی کا ایک مہرہ قرار دیا۔مودی حکومت جی 20 اجلاس کو اثاثے کے طور پر استعمال کرے گا جبکہ الجزیرہ نے لکھا ہے کہ جی 20 اجلاس دراصل مودی کی انتخابات میں کامیابی کے لئے ہتھکنڈا ہے، فرانسیسی صدر میکرون اور دیگر یورپی صدور نے بھی جی 20 اجلاس میں رکن ممالک کے بیچ کشیدگی اور تلخی کو ختم کرنے میں ناکام قرار دیدیاجبکہ بین الاقوامی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ جی 20 اجلاس حقیقی عالمی مسائل اجاگر کرنے میں ناکام رہا ہے۔
Comments are closed.