سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن ‘ 2دہشتگرد ہلاک‘ 2زخمی

راولپنڈی(آن لائن)سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن کے دوران 2دہشتگرد ہلاک اور 2زخمی کر دیئے۔سکیورٹی فورسز نے باغ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔آئی ایس پی آرکے مطابق فتنہ الخوارج کے خلاف موثر کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے سرغنہ عزیز الرحمن عرف قاری اسماعیل اور مخلص مارے گئے ۔کارروائی میں 2خارجی دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔

ہلاک ہونے والے خارجی دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور بارودی مواد برآمد کرلیاگیا۔مارے جانے والی خارجی دہشت گرد علاقے میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے ۔آئی ایس پی آرکے مطابق علاقے کو خارجی دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن اپریشن جاری ہے۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Comments are closed.