نئی دہلی (آن لائن)بھارت کے ری پبلک ڈے کے موقع پر سکھوں کا واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ، مظاہرین نے مودی کو سکھوں سمیت دیگر اقلیتوں کا قاتل قرار دیا۔بھارت کے 76ویں ری پبلک ڈے کے موقع پر سکھوں نے واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا اور خالصتان کے نعرے لگائے، خالصتانی پرچم اٹھائے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب کو خالصتان بنانے کیلئے دنیا بھر میں ریفرنڈم کا انعقاد کیا جارہا ہے، سکھ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب سکھ بھارت سے اپنا علیحدہ وطن حاصل کریں گے، سکھ رہنما ڈاکٹر بخشش سنگھ نے اس موقع پر بھارت سفارتخانے کے سامنے نعرے لگاتے ہوئے مودی کو سکھوں سمیت دیگر اقلیتوں کا قاتل قرار دیا۔
Comments are closed.